شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے ایس پی طاہر داوڑ کے بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔
میرانشاہ میں میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں خدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منصور خدی جاں بحق ہوگئے۔ انہیں خدی کی مرکزی مارکیٹ میں نشانہ بنایا گیا۔
منصور خدی ایس پی طاہر داوڑکے بہنوئی تھے اورملزمان انہیں قتل کرنے کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد مارکیٹ میں دکانیں بند کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کو بھی نامعلوم افراد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ان کی لاش افغانستان سے ملی تھی۔