بھارت نے صحافی تؤلین سنگھ اور سابق گورنر پنجاب پاکستان سلمان تاثیر کے بیٹے آتش تاثیر کی شہریت منسوخ کردی۔
بھارتی وزارت داخلہ کی ترجمان نے سوشل میڈیا پرکہا ہے کہ آتش تاثیرپی آئی او اور او سی آئی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آتش تاثیر نے کاغذات جمع کراتے وقت یہ بات چھپائی کہ ان کے والد پاکستانی تھے۔
This is untrue. Here is the Consul General’s acknowledgment of my reply. I was given not the full 21 days, but rather 24 hours to reply. I’ve heard nothing from the ministry since. https://t.co/z7OtTaLLeO pic.twitter.com/t3LBWUtkdi
— Aatish Taseer (@AatishTaseer) November 7, 2019
نیویارک سے تعلق رکھنے والے مصنف اور صحافی آتش تاثیر نے جواب میں لکھا کہ او سی آئی کارڈ بھارتی نژاد غیر ملکیوں کو بھارت میں کام کرنے اور رہنے کی اجازت دیتا ہے۔
آتش تاثیر نے اس سال بین الاقوامی میگزین ٹائمز میں مودی کو ہندوستان تقسیم کرنے والا قرار دیتے ہوئے سوال کیا تھا کہ کیا بھارت مودی حکومت کو مزید پانچ سال برداشت کر پائے گا؟۔