وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو لے جانے کیلیے قطرکی ایئرایمبولینس تیارکھڑی ہے،میں کب سے کہہ رہاہوں کہ نوازشریف نے چلے جاناہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے،ان کا کہناتھا کہ گزشتہ منگل سے قطرکی ایئرایمبولینس تیارکھڑی ہے،جب کھڑی تواس وقت بھی کہہ دیا تھا اورآج بھی کہہ رہاں ہو،اس منگل سے پچھلی منگل کوایوی ایشن سے اجازت مانگی گئی کہ ہم آجائیں، ہم نے نوازشریف کو لے کرلندن جانا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کو مولانا فضل الرحمن کی دعائیں لگی ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے میں عدالتوں اورڈاکٹروں کا کردار ہے،حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں
ان کا کہناتھا کہ حکومت بس دیکھ رہی ہے،عدالت کے فیصلے کوغلط نہیں کہا جا سکتا،بہت پہلے کہہ چکا ہوں کہ یہ لوگ باہر چلیں جائیں گے ، یہ کوئی نئی بات نہیں۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ ایک سال سے کہہ رہاہوں کہ نوازشریف سے کوئی پیسہ نہیں نکلے گا ، نوازشریف مریم نوازکی وجہ سے سیاسی بحران کا شکارہوئے،ملک کا لوٹا ہوا پیسہ آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گا،اللہ نوازشریف اورآصف زرداری کوصحت دے۔