پنجاب حکومت کے نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے تحت معذورافراد کو ریگولر بنیادوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے نابینا افراد کا مطالبہ مان لیا ہے،معذورافراد کو ریگولر بنیادوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی گئی ، ہائر ایجوکشن کمیشن کی جانب سے نائب قاصد ، جونیئرکلرک اور چوکیدار کی سیٹوں پر بھرتی ہو گی۔
محکمہ ہائرایجوکیشن نے معذور افراد کی فہرستیں تیارکرلی ہیں، ،محکمہ ہائر ایجوکیشن میں 91، سرکاری کالجز میں57،انٹر میڈیٹ بورڈزاور یونیورسٹیز میں 34سیٹوںپر بھرتیاں ہو نگی۔ہائرایجوکیشن کمیشن بھرتیوں کیلیے جلد باضابطہ اشتہار جاری کرے گا۔