پاکستان نےگرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پرکرتار پور کوریڈور کھول دیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان نےگرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پرکرتار پور کوریڈور کھول دیا ہے۔فائل فوٹو

دنیا نے آج پھر ہندوستان کا بدصورت چہرہ دیکھ لیا۔ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ  بابری مسجد کے فیصلے اور15اگست 2019 کوجموں کشمیرکی کاغذی حیثیت کوغیرقانونی کارروائی کے بعددنیا نے ایک بار پھرانتہا پسند ہندوستان کا بدصورت چہرہ دیکھا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے بابری مسجد کیس پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بابری مسجد کے فیصلے اور15اگست 2019 کوجموں کشمیر کی کاغذی حیثیت کو غیر قانونی کارروائی کے بعددنیا نے ایک بارپھرانتہا پسند ہندوستان کا بدصورت چہرہ دیکھا ہے،دوسری طرف پاکستان نے آج دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پرکرتار پور کوریڈور کھول دیا ہے۔

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔