کل پرسوں جلسوں کا پلان سامنے آئے گا۔فائل فوٹو
کل پرسوں جلسوں کا پلان سامنے آئے گا۔فائل فوٹو

آزادی مارچ۔سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار دلبرداشتہ۔خودکشی کی کوشش

جے یوآئی (ف) کے آزادی مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی پرآئے پولیس اہلکارنے چھٹی نہ ملنے پرچھری سے خود کوزخمی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے ہمراہ سوات سے آنے والے فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ہیڈکانسٹیبل صدیق خان نے چھٹی کی درخواست دی جسے اعلی افسران نے نہ صرف مسترد کردیا بلکہ اہلکارکی سرزنش بھی کی۔

اس پردلبرداشتہ پولیس اہلکار نے باتھ روم میں گھس کر گلے پر چھری پھیرلی اورخودکشی کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان اہلکار کو تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد اور سوات پولیس کے افسران بھی پمز اسپتال پہنچ گئے ہیں اور زخمی سے ملاقات کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔