جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو
جائیدادیں نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔فائل فوٹو

حکومت کی ٹال مٹول۔نواز شریف کانام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے گریز

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکا جس کے باعث ان کی لندن روانگی دوسری بار منسوخ ہوگئی۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی قطرایئرویزکی ٹکٹیں منسوخ کرادی گئیں۔ انہوں نے آج قطرایئرویزکی پرواز سے لندن براستہ دوحہ جانا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے، ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظرابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی،ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ان کے پلیٹلٹس بڑھانے کے لئے گذشتہ روزاسٹیرائیڈز کی خوراک دی گئی تھی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روزہوگا اوراسی اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے غیرملکی ایئرلائن سے لندن کے لیے ٹکٹیں بک کرا رکھی تھیں، نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف اورڈاکٹرعدنان نے بھی لندن جانا تھا۔ نوازشریف کے لندن سفرکی سمری بھی وزارت قانون کو ارسال کردی گئی تھی۔