اس میں کوئی شک نہیں جب بھی کوئی مشکل وقت یاامتحان آیا تو پاکستان کی بہادر فضائیہ ہمشیہ قوم کی امیدوں پر پوری اتری اور دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
پاک فضائیہ کےجنگی کارناموں کی داستانوں میں ایک نیا اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان میں گرفتار بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کا مجسمہ پاک فضائیہ کے میوزیم میں نصب کردیا گیا۔
پاکستانی حکام نے کچھ عرصہ قبل پکڑے گئے بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کا ایک مجسمہ میوزیم میں رکھا ہے۔تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھی نندن کو ایک پاکستانی فوجی نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہےجبکہ چائے کا ایک کپ ساتھ ہی رکھا ہواہے۔
مجسمہ دیکھ کر جہاں پاکستانی اپنی فضائیہ کی قابلیت کو سراہ رہے ہیں وہیں بھارتی آگ بگولہ ہو گئے ،بھارت کے سابق فوجی ہوں یاپھرعام شہری سوشل میڈیا پردل کی بھڑاس نکالتے نظرآئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی میڈیا اور برانڈز نے ابھینندن اوران کے چائے والے کپ کا غلط استعمال کیا۔اس سال ورلڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کی جانب سے ایک متنازع اشتہار جاری کیا گیا تھا،جس میں ونگ کمانڈر ابھینندن کے جیسا نظر آنے والے شخص کو ہاتھ میں کپ لیے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
پاکستانی صحافی انورلودھی نے ابھی نندن کے مجسمے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اگرابھی نندن کے ہاتھ میں ’فںٹاسٹک ‘چائے کا کپ بھی تھما دیاجاتا تو یہ مجسمہ مزید دلچسپ ہوجاتا۔
PAF has put mannequin of Abhi Nandhan on display in the museum. This would be a more interesting display, if it they can arrange a Cup of FANTASTIC tea in his hand. pic.twitter.com/ZKu9JKcrSQ
— Anwar Lodhi (@AnwarLodhi) November 9, 2019
یاد رہے کہ27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے اور نہ صرف اس کا مگ اکیس طیارہ تباہ کا بلکہ ونگ کمانڈرابھی نندن کو بھی زندہ پکڑ لیاتھا۔
پاک فوج نے بہادری کے ساتھ باوقار فورس ہونے کاثبوت دیتے ہوئے قیدی کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کیابلکہ یکم مارچ کو اس کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنائی۔پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں سراہاگیاتھا۔