احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے حمزہ شہباز پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کٹہرے میں آ ئیں،آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے۔
احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت کے بارباربلانے پرفاضل جج نے حمزہ شہباز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کٹہرے میں آ ئیں،آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے،حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ مجھ سے بات کیسے کر رہے ہیں، کٹہرے میں آ رہا ہوں ،بات کرنے کا طریقہ مناسب نہیں.
فاضل جج کے اظہار برہمی پر ن لیگیوں کے نعرے لگائے،فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ اگرآپ نے ملنا ہے تو باہر ملیں، عدالت کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
حمزہ شہباز نے عدالت کو بتایا کہ آپ کا احترام کرتا ہوں ، میرے ساتھ کوئی بھی نہیں آیا،رش میںآتا ہوں اگر کوئی سلام دے تو شرعاً جواب دیتا ہوں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ شہباز شریف کہاں ہیں ،وکیل رانا مشہود نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلiے گئے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے درخواست دی لیکن دستاویزات ساتھ لگائی نہیں، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہونی چاہیے۔
اسمبلی کا اجلاس کب تک جاری رہے گا؟رانا مشہود نے عدالت کو بتایا کہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی صوابدید ہے، آپ نے جس طرح حمزہ شہباز کو بلایا اسم طرح تو کوئی قاتلوں کو بھی نہیں بلاتا۔
عدالت نے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 28نومبر تک توسیع کردی ۔نیب نے حمزہ شہبازکے خلاف رمضان شوگر مل کیس میں ضمنی ریفرنس بھی دائرکردیا۔