آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔فائل فوٹو
آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔فائل فوٹو

مولانا صبر کریں،نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔ فردوس عاشق اعوان 

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات  فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ مولانا آپ اور آپ کے ہم نوا جبری تسلط کی منفی سوچ ترک کریں اور جمہوری رویہ اپنائیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو رنج ہے کہ ملک میں چند خاندانوں کے بجائے پہلی بار حقیقی عوامی راج کیوں قائم ہوا، آپ کی پریشانی یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت درست سمت میں ڈال کرعوام کا روزگاراور کاروبار چلانا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا مظلوم ورکروں کو اپنی پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں، انہیں بے رحم سرد موسم کے حوالے کرنے کے بجائے باعزت گھر واپسی کی آزادی دیں۔

مشیر اطلاعات نے کہاکہ غریبوں کے بچوں، بزرگوں کی صحت اور سلامتی خطرے میں نہ ڈالیں، آئین اور جمہوریت کے منافی مطالبے کرکے نظام کو نقصان نہ پہنچائیں، مولانا 4 سال صبر فرمائیں اور مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرکے 10 سال کشمیر کمیٹی کے بطور چیئرمین پروٹوکول لینے کا قرض اتاریں۔