سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی سے متعلق کیس سماعت کیلیے مقرر
جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
November 12, 2019 · قومی
سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی طرف سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی سے متعلق کیس سماعت کیلیے مقررکردیا گیا،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی سے متعلق کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس عالیہ نیلم فل بنچ میں شامل ہیں۔