کم عمر بچوں سے زیادتی اور مبینہ ویڈیو بنانے کے معاملے پر روات سے لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیا گیا۔
انٹرنیشنل ڈارک ویب کا سرغنہ سہیل ایاز برطانیہ کی جیل سے سزا کاٹ چکا ہے، برطانوی حکومت نے سہیل کو اسی جرم میں ڈی پورٹ کیا تھا۔ ملزم اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات میں عدالتی ٹرائل بھگت چکا ہے۔
ملزم نے 13 سال کے حمزہ کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بنائی، پولیس نے والدہ کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم پاکستان میں 30 بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کر چکا ہے۔