سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسٹیج شوکے دوران ایک شخص کا چاقو سے حملہ،3 فنکار زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویثرن میں دکھائے گئے فوٹیج میں حملہ آور ریاض کے کنگ عبداللہ پارک میں پیش کیے جانے والے میوزیکل پروگرام کے دوران ایک شخص دوڑتا ہوا آتا ہے جس کے ہاتھ چاقوہے اور وہ استیج پرفن کا مظاہرہ کرنے والے فن کاروں پرحملہ کرکے زخمی کر دیتا ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آورپر فوری طور پر قابو پا کرحراست میں لے لیا،بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ حملہ آورایک یمنی باشندہ ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے کہاکہ زخمیوں میں دو مرد اورایک عورت شامل ہیں، طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
ایک ویڈیو جو کو الخبریہ کی جانب سے ٹوئٹ کیاگیا ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسٹیج کی طرف دوڑ کرآتا ہے جہاں پر ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے اور پھر وہ زمین پر دھڑام سے گرجاتا ہے کیونکہ کوئی اس کا تعاقب کررہاتھا۔
#Breaking: A video captured in #Riyadh in Saudi Arabia shows a attacker wielding a knife stabbing foreign performers in the theatre. pic.twitter.com/GrcXkXFhfU
— Sotiri Dimpinoudis (@sotiridi) November 11, 2019
ایک دوسری ویڈیومیں دیکھا گیا ہے کہ حملہ آور جیسے ہی اسٹیج پر پہنچتا ہے’ مظاہرین پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔حملے کا مقصد اب تک واضح نہیں ۔
کنگ عبداللہ پارک ان کئی تقریب گاہوں میں سے ایک ہے جہاں پر پچھلے دوماہ سے سیر وتفریح کے تہوار کے طور پرحکومت کی جانب سے پروگرام منعقد کرنے کی کوششیں کی جارہی ہے تاکہ ملک کی ثقافت میں تبدیلی لائی جا سکے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے ماضی میں جن سماجی پروگراموں پرپابندیاں عائد تھیں ان میں نرمی لانے کیلیے کوشاں ہیں۔