بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیارکرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے اورآرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیارکرلیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کےخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ملے گا،آرمی ایکٹ میں ترمیم عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پرلاگو ہو سکے گی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ ترمیم کامقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کےخلاف اپیل کاقانونی طریقہ طے کرناہے۔