کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔فائل فوٹو
کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔فائل فوٹو

5 ہزار کے نوٹ بند نہیں کیے جا رہے۔اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کردی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز نہیں دی، کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ عوام میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ حکومت کو پانچ ہزار کا نوٹ بند کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حکومت نے یہ نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورجلد اس حوالے سے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے تاہم اسٹیٹ بینک کے اس بیان سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔