مولانا کا پلان بی سیاسی بدحواسی کا پلان ہے۔فردوس عاشق اعوان

کوئی ایسا غیر ذمے دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو ان کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

               
November 13, 2019 · اہم خبریں, قومی
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا کا پلان (بی) سیاسی بدحواسی پلان ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو سمجھ نہیں آ رہی وہ کیا کریں ؟ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے، مولانا جمہوری اورعوامی پلان سامنے لائیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خبر دار کیا کہ مولانا فضل الرحمن (پلان بی) کے تحت کوئی ایسا غیر ذمے دارانہ اقدام نہ اٹھائیں جو ان کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔