انور منصوراب اٹارنی جنرل کے عہدہ پرکام نہیں کریں گے۔فائل فوٹو
انور منصوراب اٹارنی جنرل کے عہدہ پرکام نہیں کریں گے۔فائل فوٹو

وزیرقانون فروغ نسیم شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے،وزیرقانون سابق وزیراعظم نوازشریف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کے فیصلے سے متعلق بریف کریں گے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی ہے ،نوازشریف کی رضامندی سے ہمارافیصلہ مشروط نہیں ہوگا،جوفیصلہ ہو گاہم دے دیں گے،کسی کی رضا مندی سے ہمارافیصلہ مشروط نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی صحت خراب ہے ہرکسی کے حقائق اور میرٹ مختلف ہوتے ہیں۔

فاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر مشاورت کی ہے ،مشاورت میں سیکریٹری داخلہ اور شہزاداکبر بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاداکبراور سیکریٹری داخلہ وزارت قانون میں آئیں گے تو حتمی سفارشات تیارکریں گے ،جو بھی فیصلہ ہوگا میڈیا اورعوام کو پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ ایک آرڈر پاس کرنا ہے،تھوڑی دیر میں سب دیکھ لیں گے،آرڈر آنے کے بعد بے چینی دور ہوجائےگی،وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ ہر کیس کا میرٹ الگ ہوتا ہے،آج 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے تاکہ کوئی ابہام نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزکی بریفنگ سے لگتاہے نوازشریف کی طبیعت زیادہ خراب ہے،نوازشریف کی رضا مندی سے ہمارا فیصلہ مشروط نہیں ہوگا،جو فیصلہ ہوگا ہم دے دیں گے۔