مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،فواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔
سلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں،فواد چوہدری پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے،لیگی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چودھری مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں۔