ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی۔فائل فوٹو
ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی۔فائل فوٹو

قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر محکمہ قانون کا اعتراض

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی نے اعتراض اٹھا دیا۔

قومی اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ڈپٹی اسپیکرنے کس آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ قاسم سوری نے قومی اسمبلی کے کون سے قاعدے کیخلاف ورزی کی ہے۔

شعبۂ قانون سازی کا مزید کہنا ہے کہ جب تک الزام میں واضح آئینی خلاف ورزی کا حوالہ نہ ہو اس تحریک پر کارروائی نہیں کر سکتے۔

قومی اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی کے اس اعتراض کےبعد ڈپٹی اسپیکرکے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے 8 نومبر کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی، جس پر15 نومبر کے بعد ووٹنگ لازمی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت حزبِ اختلاف سے یہ تحریکِ عدم اعتماد واپس لینے کے لیے رابطے کر رہی ہے۔