عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے بلاول بھٹوکوعوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔فائل فوٹو

حکومت بیماری پر سیاست سے گریزکرے۔بلاول بھٹو

نوازشریف کی بیماری اورای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے کے معاملے پربلاول بھٹو کا ردعمل بھی آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کاسیاسی مفادات کیلیے سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا قابل نفرت ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ بیماری پر سیاست سے گریزکرے۔حکومت سیاسی قیدیوں کو عدالتی احکامات اور قانون کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرے۔

یاد رہے کہ نوازشریف طبی بنیادوں پرعدالت سے ضمانت پر رہا ہیں جبکہ ان کے نجی میڈیکل بورڈ نے ان کے بیرون ملک علاج کی سفارش کی ہے۔دوسری جانب حکومت ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال رہی۔حکومت کا موقف ہے کہ نواز شریف ضمانتی بانڈ جمع کروائیں تو ہی انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔