ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے جائیداد اور زیورات خریدنے والوں کے کوائف جمع کرانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا۔
کے مطابق ایف بی آر نے جیولرزاورریئل اسٹیٹ ایجنٹس و ڈیلرز کے لیے خریداروں کے کوائف کی فراہمی کے لیے انکم ٹیکس رولز2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر اور جیولرز کو خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے فارم پُر کروانا ہوگا۔
خریداری کیلیے آنے والے شخص کے کمپیوٹرایزڈ شناختی کارڈ نمبر، متعلقہ شخص کا نام ، پتہ، رابطہ نمبر اور رقم کی ادائیگی کا ذریعہ بھی بتانا ہوگا۔
ایف بی آرکے مطابق قواعد کا بنیادی مقصد ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کویقینی بنانا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو7 دن کے اندر اپنی آرا بھجوانا ہوں گی جب کہ میعاد کے بعد موصول ہونے والی آرا و تجاویزکوقبول نہیں کیا جائے گا۔