’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔فائل فوٹو
’پلان بی‘ میں مزید شدت دیکھنے میں آسکتی ہے۔فائل فوٹو

پلان بی پرعمل شروع۔قومی شاہراہیں بندکرنے کا اعلان

جمعیت علما اسلام (ف) نے پلان بی کے تحت قومی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمن نے اگلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اہم شاہراہوں کو بلاک کیا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں چمن کوئٹہ شاہراہ پردھرنا دیاگیا ہے۔

جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عطا الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ہم ملک کے ہر گلی اور کوچے کو بند کرنے کیلیے تیار ہیں۔

مولاناعطاء الرحمان نے کہا کہ کل دوپہردوبجےسے خیبرپختونخوا کو راولپنڈی سے ملانے والے اہم شاہراہوں کو بند کیا جائے گا جبکہ پنجاب میں بزدار شاہراہ کو بھی بند کیا جائے گا، شاہراہ ریشم کو بھی بند کردیا گیا ہے، اب لوئر دیرمیں چکدرہ چوک،انڈس ہائی وے کو بھی بند کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطا الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارے امن کو انسانیت یاد رکھے گی۔ سب سے پہلے ہم قربانی دیں گے اور پھرکارکن آئے گا۔

مولانا راشدسومرو نے کہا کہ کارکن کل دوبجےسےپہلے پر ان مقامات پر پہنچیں لیکن ہرگزڈنڈے نہ اٹھائیں اور ایمبولینس کوراستہ دیں، کل سے کراچی میں حب ریورروڈ، سکھر میں موٹر وے، گھوٹکی سےپنجاب میں داخل ہونےوالی شاہراہ کندھ کوٹ سےپنجاب میں داخل ہونےوالاراستے کوبندکردیاجائےگا۔