آرمی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جارہی۔ترجمان پاک فوج

کلبھوشن یادیو کواپیل کا حق دینے کیلیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

               
November 13, 2019 · اہم خبریں, قومی
جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کیلیے آرمی ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جارہی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تناظر میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کواپیل کا حق دینے کیلیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایسی تمام قیاس آرئیاں جھوٹ پرمبنی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں بلکہ اس معاملے پر چند دوسرے قانونی آپشن زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ہائیکورٹ میں اپیل کا حق دلوانے کیلیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں حکومت نے ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔