پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو
پولیس اہلکار اصرارکرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔فائل فوٹو

تھرمیں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد22ہو گئی

تھر اور جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کے باعث نظام زندگی معطل ہو گیااس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے، 24 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں  کی تعداد 22 ہوگئی۔سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہواْ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرکے علاقے میں آج صبح موسلادھار بارش ہوئی جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہانے والوں میں 6 خواتین شامل ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت ڈانی بھیل، سنگھار، ماریت، سلیمت، جمال شورو، سونا ڈوھٹ اور صمد سومرو کے نام سے ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ نقصان ڈابھی، ڈاہلی اور موکیار نامی دیہات میں ہوا ہے، جہاں 8 افراد جاں بحق جب کہ 61 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔