مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ادویات کی ہائی ڈوزسے نوازشریف کے جسم پرسوجن پیداہوگئی،ڈاکٹرزکے مطابق جلدکچھ نہ کیاگیاتومعاملہ بگڑجائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت کے جائزے کیلیے میڈیکل بورڈکا اجلاس ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ادویات کی ہائی ڈوزسے نوازشریف کے جسم پرسوجن پیداہوگئی ہے جس پر ڈاکٹرزنے نواز شریف کی طبیعت پرتشویش کا اظہارکیا ہے ،ترجمان مسلم لیگ ن کا کہناہے کہ ڈاکٹرزکے مطابق جلدکچھ نہ کیاگیاتومعاملہ بگڑجائےگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہائی ڈوزسے نوازشریف کی بلڈشوگربھی بہت زیادہ ہے اورانہیں دن میں 4 بارانسولین لگائی جارہی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہائی ڈوزنوازشریف کوسفرکے قابل بنانے کیلیے مجبوراًدی جارہی ہے،مریم اورنگزیب کا مزید کہناہے کہ ڈاکٹرزنے نوازشریف کوجلدبیرون ملک لے جانے کی وارننگ دی ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہناہے کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے اسٹیرائیڈز کے منفی اثرات نوازشریف کی زندگی کیلیے خطرہ بن سکتے ہیں ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے پر معالجین کی تشویش بڑھ رہی ہے ،وفاقی وزراسمیت کرائے کے ترجمان نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پرحکومت نے ضمانت دیناہوتی تو29 اکتوبرکو دے دی جاتی۔