سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو
سردیوں میں گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے صارفین کیلیے بجلی کے فی یونٹ میں 7روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔فائل فوٹو

خواجہ آصف اس لا افسر کا نام بھی بتادیں۔فواد چوہدری

نواز شریف کی صحت سے متعلق لا افسر کے بیان پرخواجہ محمد آصف کے قومی اسمبلی میں کیے گئے دعوے پر فواد چوہدری چپ نہ رہ سکے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ خواجہ محمد آصف اس لا افسر کا نام بتائیں جس کی یہ بات کررہے ہیں۔ لاافسر کی بدولت ہی میاں نواز شریف کو ضمانت ملی۔لاافسر حمایت نہ کرتا تو نواز شریف کو ضمانت ہی نہ ملتی۔

فواد چوہدری نے کہا نون لیگی اہلکار نواز شریف کی صحت کو کھیل بنارہے ہیں۔یہ لوگ اب نواز شریف کی جگہ لینے کیلیے سیاست کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف نے پہلی بار غلط بیانی نہیں کی وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلی فلورپر جھوٹ بولنا افسوسناک ہے، خواجہ آصف کیخلاف تحریک استحقاق لا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) میں لیڈرشپ کیلئے دوڑ لگی ہے، نواز شریف کی صحت کو گھر اور پارٹی والوں سے خطرہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کابینہ نے متوازن فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور حسین نواز بھی بانڈز دینے کو تیار نہیں، سیاست میں نواز شریف، زرداری کا کردار ختم ہوگیا، یہ کرسی کیلیے نواز شریف کی جان سے کھیل رہے ہیں، لگ نہیں رہا نواز شریف جاتی امرا میں محفوظ ہیں،

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کی مذمت کرتے ہیں، لگ رہا ہے شریف فیملی بانڈز کیلiے چندہ جمع کر رہی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق نواز شریف کا پاکستانی سیاست میں کھیل ختم ہوچکا ہے، ان کو جیل سے زیادہ گھر میں خطرہ ہے۔وہ اپنے خاندان کی تحویل میں ہیں۔ان لوگوں کو نواز شریف کی صحت سے کوئی دلچسپی نہیں،ان کو صرف پیسے سے غرض ہے۔چار لوگ نواز شریف کی کرسی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔