تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو
تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو

نواز شریف ہی نہیں،جنگی قیدی بھی علاج حق رکھتے ہیں۔راجہ پرویز اشرف

پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ کی بات ہے ، نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں،سرکاری ڈاکٹروں نے کہا نوازشریف کو علاج کےلیے بیرون ملک جانا چاہیے،نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے،حکومت سے درخواست ہے نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کیاجائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بدقسمتی سے72 سالہ تاریخ میں ہم نے اپنا توانائیاں نان ایشورپر صرف کردیں،خواجہ آصف کی تمام باتیں حقیقت ہیں،ہم نے سیاست کو دھبہ بنا کررکھا دیا ،سیاست اور سیاستدان کو وہ عزت نہیں ملی جس کا وہ حقدار تھا،اس کی بہت سی وجوہات ہوں گی شاہدایک وجہ ہم لوگ خود بھی ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات ہے کہ نوازشریف 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں،سرکاری ڈاکٹروں نے کہا نوازشریف کوعلاج کےلیے بیرون ملک جانا چاہیے،نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جنگی قیدی بھی حق رکھتے ہیں کہ ان کا بہترین علاج کرایاجائے،یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ اور نیچا دکھانے کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت بھی بہت خراب ہے،آصف زرداری کو بھی بہت سی بیماریاں لاحق ہیں،راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ حکومت سے درخواست ہے نوازشریف کو بیرون ملک منتقل کیاجائے۔

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ جرم کراچی میں ہوا تو آصف زرداری کو اسلام آباد  میں کیوں رکھا ہوا ہے؟آصف زرداری کےلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے تومعاشرے کوتقسیم کرکے رکھ دیاہے،آصف زرداری کے ٹیسٹ اہلخانہ کو کیوں نہیں بتائے جاتے؟ہم اقتدارمیں آئے توایسے اقدامات نہیں کریں گے۔