نیب ملزمان کوبی کلاس سے محروم کرنے پروفاق اورسندھ حکومت میں قانونی جنگ شروع ہو گئی،سندھ حکومت نے صدارتی آرڈیننس کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کرلیا، سندھ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے اپیل دائرکی۔
سندھ حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم صوبائی اختیارات سے متصادم ہے، قیدیوں اورجیل سے متعلق قانون سازی صوبائی حکومتوں کااختیارہے.
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ قیدیوں کوبی کلاس سے محروم کرنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب قانون میں ترامیم کی ہیں ،ترمیم کے تحت نیب کیسزکے ملزمان بی کلاس سے محروم کردیا،وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے آرڈیننس منظورکرایاتھا۔