چوہدری پرویزالٰہی کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے۔فائل فوٹو
چوہدری پرویزالٰہی کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے۔فائل فوٹو

حکومت اور جے یو آئی (ایف)میں ڈیڈلاک ختم

حکومت اور جے یو آئی (ایف)میں ڈیڈلاک ختم ہو گیا،چوہدری پرویزالٰہی نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا جس میں مذاکراتی عمل آج ہی شروع کرنے پراتفاق کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کاآزادی مارچ ختم ہونے کے حکومت او رجے یو آئی (ایف)میں ڈیڈلاک ختم ہو گئے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماﺅں نے مذاکراتی عمل آج ہی شروع کرنے پر اتفاق کیا،چوہدری پرویزالٰہی کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کریں گے ۔

واضح ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ،سربراہ جے یو آئی (ایف) کا کہناتھا کہ پلان بی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے اور روڈز کو بلاک کیا جائے گا۔