آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرآج ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی۔فائل فوٹو
آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرآج ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی۔فائل فوٹو

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد اعتراض کے ساتھ واپس

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کردی اور قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے وضاحت بھی مانگ لی۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ایوان میں آنے سے پہلے ہی اس پراعتراض عائد کردیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تحریک عدم اعتماد واپس کرتے ہوئے اعتراض کیا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرنے رولزکی خلاف ورزی کی، وضاحت کی جائے کہ ڈپٹی اسپیکرنے کون سے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پرآج ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی اوراپوزیشن اگرآج بھی وضاحت کے ساتھ تحریک جمع کرائے گی تو رائے شماری کے لیے دوبارہ 7 دن درکار ہونگے۔