جمعیت علمائےاسلام (ف)کے پشاور مورڈ پر دھرنے کے اختتام پر کشمیرہائی وے کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ کشمیرھائی وے کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے،دھرنے کی جگہ سے70 سے 80 ٹن کچرا اٹھا لیا گیا۔
میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیزکی ہدایات پر ڈپٹی میئر سید ذیشان نقوی کی سربراہی میں ایم سی آئی کے حکام نے دھرنے کی جگہ کا دورہ کیا۔ کشمیرہائی وے سے تمام کچرا اٹھوا دیا گیا ہے جبکہ اطراف کی جگہ کی صفائی ستھرائی کا کام ابھی جاری ہے۔
دھرنے کی جگہ کی فوری صفائی ستھرائی میں 200ورکرز نے کام کیا اور 70 سے 80 ٹن کچرا مشینری سے اٹھا کر ٹرالیوں میں ڈال کر لیجایا گیا۔
اس کام میں ایم سی آئی کے 200 ورکرز نے حصہ لیا اس کے علاوہ 8 ڈمپر 4 ٹریکٹر ٹرلیوں اور کوڑا اٹھانے والی مشینری کی مدد سے روڈ کو فوری طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔ کشمیر ھائی وے کے اطراف میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔