پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا کا دورہ کیا جہاں یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے خیبر پختونخوا خصوصاً فاٹا میں استحکام لانے پر ایف سی جوانوں اورافسران کی خدمات کو سراہا، شہدا اوران کے خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسزکی کوششیں ہیں جن کے باعث ملک میں سماجی اور معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص فاٹا میں امن کے لیے فرنٹیئرکورنے اہم کردارادا کیا ہے۔
آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ آپریشنز میں حاصل کیے گئے امن اوراستحکام کے ذریعے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے ایف سی میوزیم اورقلعے کی گیلری کا دورہ بھی کیااورانہیں عوام کے لیے کھول دیا۔