پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر

نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حلف نامہ میں صرف یہی یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب واپس نہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے وکلا نے جو حلف نامہ جمع تجویزکیا ہے،اس میں صرف ایک یقین دہانی ہے کہ میاں صاحب نے واپس نہیں آنا جب کہ وفاقی حکومت کے وکلا کا موقف بالکل جائزاور قانونی طور پر درست ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے وکیل نے علاج کے بعد وطن واپس آنے اور مقدمات کا سامنا کرنے کے بیان حلفی کا مسودہ ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔