سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بیان حلفی جمع کرادیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ حلفیہ اقرارکرتا ہوں کہ 4 ہفتوں میں پاکستان واپس آئوں گا اورواپس آکر عدالت میں زیر سماعت کیسز کا سامنا کروں گا۔
نواز شریف کے حلف نامے کے متن کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی شہباز شریف کی طرف سے دیے جانے والے حلفیہ اقرارکا بھی پابند ہوں،حلفیہ کہتا ہوں کہ صحت یاب ہوکر وطن واپس آوَں گا۔
خیال رہے کہ عدالت عالیہ لاہورنے سابق وزیراعظم نواز شریف کو4 ہفتوں کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے اورکہا ہے کہ اگرعلاج کے دوران وقت بڑھانے کی ضرورت پیش آئے تو اس میں اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔