مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نےکہاہےکہ حکومت نے مشکل معاشی صورتحال پرقابوپالیاہے،کاروباری افراد شناختی کارڈدینے کی شرط سے نہ گھبرائیں، ٹیکس دیے بغیر ترقی ممکن نہیں، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے،آئی ایم ایف نے ہماری اصلاحات کے عمل پراعتماد کااظہارکیا ہے۔
اوور سیز چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ مشکل معاشی صورتحال پرقابو پا لیا ہےاور وزیراعظم ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد شنا ختی کارڈدینے کی شرط سے نہ گھبرائیں، ٹیکس دیے بغیر ترقی ممکن نہیں، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، اعداد و شمار کو دستاویز پر لانے تک ٹیکس نظام میں بہتری نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہاکہ پاورسیکٹر میں 250 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں جب کہ صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کوسبسڈی دے رہے ہیں، آئی ایم ایف نے ہمارے اصلا حات کے پلان پراعتماد کااظہار کیا، گزشتہ 4ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جب کہ 4ماہ سے سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا ہے،یہاں تک کہ ہمارے aسٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
مشیرخزانہ نےکہا کہ توانائی کے شعبے کی ترقی کیلیے تقریبا دو سو پچاس ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،محصولات جمع کرنے کا ادارہ یعنی ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔