ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف کو ہوائی سفرکی تیاری کیلیے 48 گھنٹے درکار ہیں۔مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو طویل ہوائی سفرکے لیے طبی طورپرتیارکرنے کے لیے ڈاکٹرزکو48 گھنٹے درکار ہیں،ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کردی گئیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یرون ملک فضائی سفر کے دوران نواز شریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں،ڈاکٹرز اس اَمر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو نواز شریف کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی اولین کوشش نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو اس محفوظ سطح پر لانا ہے جس سے وہ بحفاظت سفر کر سکیں،آج قوم کے لیے ایک بہت بڑے سبق کا دن ہے کہ خیر کی توفیق صرف اللہ تعالی ہی عطا فرمانے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دل بڑے ہونے چاہئیں،حکومت کی جھوٹی ہمدردیاں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئیں، حکومت خاص طور پر ان 20 دنوں میں نواز شریف کے علاج کی راہ میں مسلسل بلاجواز روڑے اٹکاتی رہی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف حکومت نواز شریف کی صحت کی سنگینی کا اعتراف کرتی رہی اور دوسری جانب شرط بھی لگاتی رہی،حکومت نیسرکاری میڈیکل بورڈ کی نواز شریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کو نظراندازکرکے شرط لگائی تھی۔