شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے
شیخ رشید پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے، صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے

میں نے ایک ہزار میں پانچ کلو نماٹر خریدے ہیں۔شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے معامے پر نہ ڈیل ہوئی اور نہ ہی ڈھیل،عدالت نے دونوں فریقین کی عزت کو بحال رکھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ سیاست اور جنگ میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے۔ پاکستان کی سیاست خوشگوار ہے، 2ماہ تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے۔ آصف زرداری کےکیس میں پلی بارگین کیلیے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے مہنگائی اور ٹماٹر کی قیمتوں پر سوال کے جواب میں کہا کہ ٹماٹر 300نہیں بلکہ 220روپے فی کلو ہیں۔ میں نے گزشتہ روز ہی ایک ہزار میں پانچ کلو خریدے ہیں۔ میں حفیظ شیخ نہیں شیخ رشید ہوں۔میں رات کو چیزخریدنے کا قائل نہیں۔ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری اور فریال تالپورکے معاملات بھی طے پا جائیں گے کیونکہ تمام لوگ پلی بارگینگ کی طرف جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے نیا سال عمران خان کی حکومت کیلئے اچھا ثابت ہو گا، حالات سیاست اورعمران خان کی حکومت کی بہتری کی طرف جارہے ہیں، عمران کی گڈ گورننس کی شروعات ہوچکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، نواز شریف کا جانا کوئی نئی بات نہیں پہلے ہی بتاچکا ہوں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا غلط موسم میں شروع کیا گیا، مولانا کو کہا تھا کہ اسلام آباد کا موسم موافق نہیں مت آئیں، دھرنے میں صرف جے یو آئی ف کے کارکن تھے،دھرنے کے شرکا کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے،مولانا کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے وہ عمران خان کی کاپی کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر کامیاب نہیں ہوئے، مولانا نے واپس جاکر عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔