مشقوں کامقصدسپیشل آپریشن فورسزکے مابین روابطہ اور پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔فائل فوٹو
مشقوں کامقصدسپیشل آپریشن فورسزکے مابین روابطہ اور پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔فائل فوٹو

پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ مشقیں شاہین الجزیرہ 2019 اختتام پذیرہوگئیں۔

ترجمان پاک نیوی کے مطابق 13 ویں سالانہ بحری مشقیں شاہین الجزیرہ کراچی اورکھلے سمندر میں 10 روز تک جاری رہیں جس میں پاک بحریہ کے بحری جہازوں،سی کنگ ہیلی کاپٹرزاوراسپیشل فورسز بوٹس نے حصہ لیا،مشقوں کامقصدسپیشل آپریشن فورسزکے مابین روابطہ اور پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ تھا۔

مشقوں کے دوران انسداد دہشتگردی کیلیے بحیرہ عرب میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزکیے گئے ،مشقوں کے اختتام پر دونوں فورسزنے بحیرہ عرب میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کاکامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے مشق شاہین الجزیرہ پاکستان اوربحرین فورسز کے مابین مضبوط عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔