عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع
عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع

نوجوانوں کوآئندہ ماہ سے حکومتی قرضے ملنا شروع ہو جائیں گے

نوجوانوں کے امور کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اپنا کاروبار شروع کرنے کیلیے جن لوگوں نے درخواستیں دی ہیں آئندہ ماہ سے ان نوجوانوں میں قرض کی تقسیم شروع کردی جائےگی۔

عثمان ڈارنے کہا کہ منصوبے کی کامیابی کےلیے صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کرکام کریں گے،انہوں نے کہاحکومت چاہتی ہے کہ نوجوان کاروبارکے میدان میں کامیاب ہوںاورملکی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں نوجوانوں کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کانوجوانوں پراعتمادکامظہرہے،وفاقی حکومت کیساتھ مل کرنوجوانوں کوکامیابی کے مزیدمواقع فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومتیں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیرپربھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا بھارتی فوج کے انسانیت سوزمظالم سے جنت نظیروادی جہنم بن چکی ہے،انہوں ننے مسئلے کے حل کیلیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیرعالمی فورمزپراجاگرہواہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کو کامیاب نوجوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں بتایاگیا کہ کتنے لوگوں نے قرض کے حصول کیلیے درخواستیں دیں اورکب تک درخواست گزاروں میں قرض تقسیم کیاجاسکے گا۔رپورٹ معاون خصوصی عثمان ڈارکی جانب سے پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے بیس دن میں حکومت کو قرض کیلئے دس لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ایک سے پانچ لاکھ روپے قرض کیلیے درخواست دی ہے جبکہ چھ لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبارکاآغاز کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کی اکثریت کا تعلق پنجاب اورخیبرپختونخوا سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ آئندہ ماہ قرضوں کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔