وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو دل کی تکلیف پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید گرلز کالج میں تقریب میں شرکت کے بعد گھر پہنچے جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران نہیں دل کی تکلیف ہوئی جس پرانہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیاگیا
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نے شیخ رشیدکا طبی معائنہ کیا اوران کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو ابتدائی امداد فراہم کی ہے اوراب ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ شیخ رشید کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے،انہیں معمولی دل کی تکلیف ہوئی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کی طبیعت خرابی کے حوالے سے ہسپتال ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیرشیخ رشیدکی ای سی جی اوربلڈپریشر نارمل ہے،شیخ رشید کو گیسٹرو کے باعث سینے میں تکلیف ہوئی ۔
ذرائع ہولی فیملی ہسپتال کا کہناتھا کہ احتیاطی طور پر شیخ رشید کی ای سی جی کی جوبالکل ٹھیک ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید طبی معائنہ کے بعد ہولی فیملی ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔