وزیراعظم عمران خان سے بابراعوان نے ملاقات کی ہے جس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے سمیت مختلف قانونی پہلوئوں پرتبادلہ خیال ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ملاقات میں یہ پہلو بھی زیر بحث آیا کہ کیا نوازشریف کے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کے معاملے کو چیلنج کیاجانا چاہیے یا نہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ادارے مضبوط ہورہے ہیں۔رول آف لا سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا،انصاف ہمیشہ پہلی ترجیح رہے گی۔ادارے پاکستان کو مضبوط بنانے کیلیے ایک صفحے پر موجود ہیں۔
بابراعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلوں سے معیشت بہتر ہورہی ہے،جلد لوگوں کو ریلیف ملے گا۔وقت ثابت کرے گا کہ کٹھن فیصلوں سے آسانی پیداہوئیں۔احساس پروگرام سے غریب عوام کوریلیف پہنچے گا۔