شیڈول اور آرٹیکل224میں ترمیم ضروری ہے۔فائل فوٹو
شیڈول اور آرٹیکل224میں ترمیم ضروری ہے۔فائل فوٹو

میں نواز شریف کو بہادر نہیں مانتا۔اعتزازاحسن

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ وہ نہیں مانتے نواز شریف بہادرآدمی ہیں۔کیونکہ وہ 2000 میں بھی یہاں سے چلے گئے تھے اوراب دکھ اس بات کا ہے کہ وہ مریم نوازکویہاں پرچھوڑ کرجارہے ہیں۔میاں صاحب کے بیٹے اور سمدھی پہلے سے ہی مفرور ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ آصف زرداری نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے سے بھی روک دیا ہے۔آصف علی زرداری کامقدمہ سندھ ہائیکورٹ میں چلنا چاہیے۔اعتزازاحسن نے کہا میرے جعلی ٹویٹس اورواٹس ایپ بنا کرپیغام بھیجے جارہے ہیں۔

اس سے قبل  پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے بھی کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق شیری رحمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جا رہی ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ مسلسل نظراندازکررہی ہے، حکومت جان بوجھ کر آصف علی زرداری کو تکلیف دے رہی ہے۔