وزیر اعظم مان لیں کہ وہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہے۔فائل فوٹو
وزیر اعظم مان لیں کہ وہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہے۔فائل فوٹو

تم 70 سال کے بوڑھے،20 سال سے سلیکٹڈہو۔بلاول کا عمران خان کو جواب

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نا لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں اورایک سال سے سیاست میں ہوں.

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کو براہ راست کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہوں، اگرعمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول خود کو لبرل کہتا ہے، وہ لبرل نہیں بلکہ لبرلی کرپٹ ہے۔ بلاول بھٹو کی تھیوری سے تو آئن اسٹائن بھی گھبرا گیا ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، آئن اسٹائن کی روح اس سے بھی زیادہ اس وقت تڑپ اٹھی ہو گی جب بلاول نے کہا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے زیادہ پانی آتا ہے۔