اسد عمر کوایک بار پھر کابینہ میں شامل کرلیا گیا

اسد عمرنے وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا، منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کا قلمدان سونپا گیا۔

               
November 19, 2019 · قومی
ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔فائل فوٹو

ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔فائل فوٹو

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کوایک بار پھر کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔

اسد عمرنے وفاقی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔اسد عمرکو کابینہ میں منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزاسد عمرکی کابینہ میں شمولیت کی اطلاع دی تھی جب کہ وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیارکا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں پیٹرولیم کی وزارت سونپی ہے۔