اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائل فوٹو
اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائل فوٹو

میری شادی میں پولیس رکاوٹ ہے۔جمشید دستی کاانکشاف

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے انکی شادی کے حوالے سےسوال کیا گیا ،تو انہوں نے کہا کہ جب بھی شادی کرنے لگتا ہوں پولیس چھاپے مارنا شروع کر دیتی ہے

انہوں نے کہاکہ اب سوچ رہا ہوں یہ نہ ہو کہ شادی والے دن میرے براتیوں کو پولیس لے جائےاور میں دلہا بنا اکیلا کھڑا ہوں۔

جمشید دستی نے یہ جواب دیا تو پورے ہال میں قہقہے لگے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بھی میرے ساتھ ایسا ہوا،اب بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے ، لیکن شادی کرنی توہے جلدمٹھائی کھلاﺅں گا۔