انہیں ہفتہ اور اتوارکے روز قبضے میں لیا گیا۔فائل فوٹو
انہیں ہفتہ اور اتوارکے روز قبضے میں لیا گیا۔فائل فوٹو

امریکی فوجی طیارے کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرٹریفک کنٹرول نے امریکی فوجی طیارے کی پاکستان فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی،سی اے اے کی وارننگ پر طیارے کو واپس موڑلیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بغیر اجازت امریکی فوجی طیارے نے پاکستانی فضائی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی،ایئرٹریفک کنٹرول کی فوری مداخلت پرطیارے کو واپس موڑنے کا حکم دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا،ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے پائلٹ سے اجازت نامہ اورکوڈمانگاجس نے بتانے سے انکارکردیا،سی اے اے کی وارننگ پرامریکی طیارے کو واپس موڑ لیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔