یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔فائل فوٹو
یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔فائل فوٹو

پت جھڑ کا موسم آ گیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی مستعفی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سرکاری ٹی وی ’ پی ٹی وی‘ کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو 11 دسمبر 2018 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔

یوسف بیگ مرزا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ گزارنے کے بعداپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس پر سیاسی حلقے حیرت زدہ ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف بیگ مرزا نے حکومت کی میڈیا ٹیم کے ارکان کے درمیان اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کر دیا۔یوسف بیگ مرزا عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمارکیے جاتے ہیں۔