خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے نوٹس کا جواب نہ ملنے پرنیب پراسیکیوٹر پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بتادیتے میں گھرآکرنوٹس دےدیتا۔
خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی آئی جی آپریشنزنے بدنظمی کے معاملے پراپناجواب عدالت کو جمع کرادیا۔
اس موقع پرعدالت نے استفسار کیا کہ نیب کوبھی نوٹس جاری کیے تھے جس پرنیب پراسیکیوٹر نے کہاانہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
نیب پراسیکیوٹرکے جواب پرعدالت نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھے بتادیتے میں گھرآکرنوٹس دےدیتا۔جسٹس جواد الحسن نے کہاکہ پراسیکیوشن جواب جمع کرائے قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔
دوران سماعت عدالت نے سعد رفیق کو اسلام آباد میں اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔جبکہ کچھ دیر کیلیے سماعت ملتوی بھی کی گئی۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 29نومبر تک توسیع کردی۔