پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹربابراعوان نے کہا ہے کہ قرضہ کمیشن کی ابتدائی رپورٹ تیار ہے جب کہ کرپشن کے نئے کیس سامنے آنے والے ہیں۔
ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ قرضہ کمیشن کی ابتدائی رپورٹ اب پیش ہوگئی ہے، پچھلے دو ادوار حکومت میں منصوبوں میں 30 فیصد تک کمیشن کھایا گیا جب کہ کرپشن کے نئے کیس سامنے آنے والے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، پاکستان پرعالمی برادری کا اعتماد بحال ہو گیا ہے جس کی ایک مثال ’کارکے‘ ہے، پاکستان پر1.2بلین امریکی ڈالرزکا جرمانہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے معاف ہوگیا ہے۔
انھوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی معمول کی بات ہے، کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، حکومت پہلے سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔
انھوں نے کہاکہ سیاسی مولوی نے ملک کو تین طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی، سیاسی مولوی نے کہاکہ ادارے ایک بیج پر نہیں جو حقائق کے برعکس ہے۔