اسلام آباد میں دھرنے کے دوران چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقاتوں میں وزیراعظم کی جگہ دو نام زیرغورآئے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ میاں محمد سومرو اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے نام پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے رضامندی ظاہرکی ہے۔سینیئرصحافی نے کہا کوئی تردید کرنا چاہے تو کرسکتا ہے لیکن وہ اپنی خبر پر قائم رہیں گے۔
دوسری جانب حکومت کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے’ مائنس ون‘ کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا خواب دیکھ رہے ہیں اور حکومت ان کو ایسا کرنے سے نہیں رو سکتی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا بتائیں قومی و صوبائی اسمبلی میں جے یو آئی کے کتنے ممبر ہیں جن کی مدد سے وہ حکومت گرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔